ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل رکن اسمبلی کا انوکھا اقدام :کسانوں سے سبزی ترکاری خرید کر غریبوں میں تقسیم ، افسران کی تہنیت

بھٹکل رکن اسمبلی کا انوکھا اقدام :کسانوں سے سبزی ترکاری خرید کر غریبوں میں تقسیم ، افسران کی تہنیت

Sun, 03 May 2020 14:45:14    S.O. News Service

بھٹکل:03؍مئی(ایس اؤ نیوز)تعلقہ میں کروناوائرس کو حدود میں رکھنے اور مریضوں کی دیکھ بھال کو لے کر مختلف محکمہ جات کی طرف سے کافی جدوجہد کی جارہی ہے ، ایسے میں ایک طرف مستحقین اور غریبوں کے درمیان راشن کٹس کی تقسیم کی جارہی ہے تو دوسری طرف میدان میں اپنی خدمات انجام دینے والوں کی تہنیت بھی کی جارہی ہے۔

بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے کسانوں کی طرف سے کاشت کی گئی مختلف ترکاریاں او ر سبزیاں خود خرید کر ہیبلے، گاندھی نگر ، گورٹے ، ہولگدے وغیرہ کے غریبوں میں تقسیم کیں۔ اسی طرح تعلقہ سطح پر مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے خدمات انجام دینے والے افسران کی رکن اسمبلی نے اپنی طرف سے تہنیت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر بھرت ایس، نوڈل آفیسر ساجد ملا، تحصیلدار روی چندر ، ڈی وائ ایس پی کے سی گوتم ، تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت کی رکن اسمبلی سنیل نائک نے تہنیت کرتےہوئے ان کے خدمات کی ستائش کی۔ اس موقع پر بی جے پی تعلقہ صدر سبرائے دیواڑیگا، کرشنا نائک آسارکیری ، دنیش نائک، شریکانت نائک، موہن نائک، سچن مہالے وغیرہ موجود تھے۔


Share: